پولیس نے حسینائوں کے خواب توڑ دئیے

25 Dec, 2020 | 03:01 PM

Azhar Thiraj

سٹی 42: پولیس نے چھاپہ مار کر حسینائوں کے خواب توڑدئیے۔

لندن پولیس نے مبینہ طور پر کورونا وائرس سے متعلق قوانین کی خلاف ورزی پر مقابلہ حسنمس یونیورس برطانیہ‘کا انعقاد منسوخ کروا دیا۔

ڈیلی سٹار کے مطابق اس مقابلے کے منتظمین کا کہنا ہے کہ پولیس نے بے وجہ مقابلہ منسوخ کرایا کیونکہ وہ ہر لحاظ سے کورونا وائرس کے قوانین کی پاسداری کر رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو درحقیقت ایک ناراض فوٹوگرافر نے جھوٹی اطلاع دی تھی جس پر پولیس نے چھاپہ مار دیا اور مقابلہ بند کروا دیا۔

اس مقابلے کے سربراہ جج ڈاکٹر ونسٹ وونگ کا کہنا تھا کہ ” مقابلہ حسن میں شریک ماڈلز سمیت تمام افراد سماجی فاصلے کی پابندی رکھے ہوئے تھے اور سب نے فیس ماسک بھی پہن رکھے تھے۔“ واضح رہے کہ اس مقابلہ حسن کا فائنل ریڈیسن بلیو ہیتھرو ہوٹل میں منعقد ہو رہا تھا جہاں پولیس نے چھاپہ مار کر اسے روک دیا۔ 

مزیدخبریں