حرام اجزاء پر مشتمل کورونا ویکسین جائز قرار

25 Dec, 2020 | 03:29 PM

Sughra Afzal

 (مانیٹرنگ ڈیسک) اماراتی فتویٰ کونسل نے کورونا وائرس کی حرام اجزا پر مشتمل ویکسین کا مسلمانوں کیلئے استعمال جائز قرار دے دیا۔

 متحدہ عرب امارات کی فتویٰ کونسل نے کہا کہ حرام اجزاء پر مشتمل ویکسینز کے استعمال کی اسلام میں ممانعت ہے لیکن اگر وبا کے خلاف کوئی متبادل موجود نہ ہو تو پھر ایسی ویکسین کا استعمال کیا جاسکتا ہے، دیگرممالک کی طرح اب متحدہ عرب امارت میں بھی شہریوں کو کورونا وائرس کی ویکسین مفت لگانے کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

فتویٰ کونسل نے کہا کہ کوروناایک وبائی مرض ہے اور یہ ایک فرد سے دوسرے فرد میں منتقل ہوسکتا ہے، اس سے ہزاروں افراد کی زندگیوں کوخطرہ ہے اور اس غرض سے وبائی امراض کے وقت ایسی ادویہ کا استعمال جائز ہے۔

دوسری جانب امریکہ کی دوا ساز کمپنیوں نے تیار کردہ کورونا ویکسینز میں سور کے گوشت سے بنی مصنوعات کو شامل کر نے کے بیان کو مسترد کردیا۔

عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب دنیا میں 7  کروڑ 90 لاکھ 53 ہزار سے زائد افراد متاثر اور 17 لاکھ 37 ہزار 630 سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں، امریکہ میں کورونا کی صورتحال سب سے خوفناک ہے، جہاں 3 لاکھ 34 ہزار 218 اموات ہو چکی ہیں، بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں اموات کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 778 ہوگئی۔

 سعودی عرب میں بھی کورونا وائرس کے حملے جاری ہیں، جہاں اب تک 6 ہزار 159 افراد  کی زندگیوں کے چراغ گل ہوچکے ہیں، موذی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3 لاکھ 62 ہزار سے تجاوز کر گئی۔  

 

 

 

 

مزیدخبریں