( جنید ریاض ) ڈی پی آئی سکینڈری نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز سے کنٹریکٹ اساتذہ کی مستقلی کیلئے تفصیلات مانگ لی۔
پنجاب بھر کے ہزاروں اساتذہ کو مستقل کیے جانے کا فیصلہ، ڈی پی آئی سکینڈری نے صوبہ بھر کی اتھارٹیز سے کنٹریکٹ اساتذہ کی تفصیلات مانگ لیں۔ سکول ایجوکیشن کو بی ایڈ کوالیفائیڈ اساتذہ کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
بھرتی کے وقت کتنے اساتذہ نے یونین کونسل کے نمبرز ست استفادہ لیا۔ گزشتہ سالوں میں مستقل کیے گئے اساتذہ کا ڈیٹا بھی مرتب کیا جائے گا۔ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سکینڈری نے عارضی اساتذہ اور نوکری سے فارغ کیے گئے اساتذہ کا بھی مکمل ریکارڈ مرتب کرنے کا حکم دیا ہے۔
اتھارٹیز کو مذکورہ تفصیلات تین روز میں سکول ایجوکیشن کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ اتھارٹیز کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔