ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اشیائے خورونوش ایک بار پھر مہنگی ہوگئیں

اشیائے خورونوش ایک بار پھر مہنگی ہوگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عثمان علیم ) مہنگائی کا ٹھاٹھے مارتا سونامی عوام کی امیدوں کو بہالے گیا، وزیراعظم کے 6 ارب روپے کے ریلیف پیکچ سے قبل ہی اشیاء خورونوش مہنگی ہوگئیں، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن نے قیمتیں بڑھا دیں، غریب کی دال روٹی بھی پہنچ سے دور ہونے لگی۔

عوام کے لئے وزیراعظم کا ریلیف پیکج تو نہ آیا مگر عوام کیلئے مہنگائی کا سونامی آگیا، یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن کی جانب سے مہنگائی کے ستائے عوام پر مہنگائی بم برسانے کا سلسلہ جاری ہے۔

غریب کی دال روٹی ایک بار پھر مہنگی ہوگئی ہے، چاول 25 روپے فی کلو، آٹے کا 20 کلو تھیلا 80 روپے اور دالوں کی قیمتوں میں 27 روپے فی کلو تک اضافہ کردیا گیا ہے۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 820 روپے سے بڑھ کر 900 روپے کا ہوگیا، دال چنا 130 سے بڑھا کر 140 روپے، دال مسور 100 روپے سے بڑھ کر 127 روپے فی کلو ہوگئی، سپر باسمتی چاول کی 125 روپے سے بڑھ کر 150 روپے فی کلو ہوگئے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ دن بدن مہنگائی کے بوجھ تلے دبتے چلے جارہے ہیں۔ 2ہفتے میں گھی 27 روپے تک فی کلو پہلے ہی مہنگا کیا جاچکا ہے جبکہ قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کا اطلاق فوری ہوگا۔