سونے کی قیمت میں اضافہ

25 Dec, 2019 | 07:16 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( شہزاد خان ) شہر کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گے، ایک ہی روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کے زیوارات کی شوقین خواتین کو چکرا کر رکھ دیا خواتین زیورات خریدنے کی بجائے صرف قیمتیں پوچھنے پر ہی اکتفا کرنے لگیں۔

شادی، بیاہ اور دیگر تقریبات میں خواتین دوسروں سے زیادہ خوبصورت، دلکش نظر آنے کیلئے سونے کے زیورات بھی زیب تن کرتی ہیں مگر اب یہ زیبائش وآرائش اور بھی مہنگی ہوگئی ہے۔ بدھ کے روز سونے کی فی تولہ قیمتوں میں ایک ہزار روپے فی تولہ کا اضافہ ہوگیا جس کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونا ستاسی ہزار سات سو روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا اسی ہزار تین سو اکیانوے روپے کا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں پندرہ ڈالر فی اونس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا ایک ہزار پانچ سو ڈالر کا ہوگیا ہے۔ سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں نے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں کے رونقوں کو مانند کردیا ہے۔

مزیدخبریں