’’عوام آج نواز شریف کے دور کو یاد کررہے ہیں‘‘

25 Dec, 2019 | 06:50 PM

Arslan Sheikh
Read more!

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح ، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ اور کرسمس کے حوالے سے تقریب ہوئی، سینیٹر پرویز رشید کہتے ہیں کہ موجودہ حکمرانوں نے عوامی مسائل کو حل کرنے کے بجائے عوام کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔

پولیٹیکل سیکرٹری ٹو مریم نواز ذیشان ملک کی جانب سے مسلم لیگ (ن) ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ اور کرسمس کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں سینیٹر پرویز رشید، خرم دستگیر، صدرمسلم لیگ ن لاہور پرویز ملک، شائستہ پرویز، سائرہ افضل تارڑ، خواجہ عمران نذیر، چودھری شہباز احمد، علی پرویز ثانیہ عاشق، نفیسہ امین سمیت دیگر نے شرکت کی۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی رپورٹ موجودہ حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے جبکہ آرمی چیف کی توسیع کے حوالے سے حکومت بل پارلیمنٹ میں بل لائے گئی تو مسلم لیگ (ن) اپنا موقف دے گی۔

صدر مسلم لیگ (ن) لاہور پرویز ملک، لیگی رہنما خرم دستگیر اور سائرہ افضل تارڑ نے بھی موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عوام آج میاں نواز شریف کے دور کو یاد کررہے ہیں جبکہ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن لاہور خواجہ عمران نذیر نے میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لیے دعا کروائی۔

مسلم لیگ (ن) سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب کے موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح، سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی سالگرہ کا کیک کا ٹتے ہوئے لیگی رہنماؤں نے میاں نوازشریف زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

مزیدخبریں