’’سال 2020عوام کیلئے آسانیوں اورخوشخبریوں کا سال ہوگا‘‘

25 Dec, 2019 | 06:06 PM

Shazia Bashir

عمران یونس: صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال کا کہنا ہے کہ وائٹ کالر کرائم کیخلاف ادارے سیاسی عمل دخل کے بغیر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ سال2020عوام کیلئےآسانیوں اورخوشخبریوں کاسال ہوگا۔

فلیٹیز ہوٹل میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے صوبائی وزیر صنعت و تجارت۔ میاں اسلم اقبال کا ہہنا تھا کہ تحریک انصاف کو لوگوں نےاحتساب کیلئےووٹ دیا، وزیراعظم عمران خان نےکرپشن ختم کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں نیب مکمل آزاد ہے۔ قائداعظم نے جوخواب دیکھا اُسےعمران خان عملی جامہ پہنائیں گے۔

ایک سوال کے جواب میں میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ نوازشریف کوکرپشن سےفارغ نہیں کیا گیا، عدالت نےنوازشریف کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔ تحریک انصاف نے مافیا کے سامنے گھٹنےنہیں ٹیکے۔ میاں اسلم اقبال کا مزید کہنا تھا کہ میں مانتاہوں کہ ملک میں مہنگائی آئی ہے، سبزیوں کی قیمتوں کو نیچےلانے کیلئے حکومت نے پلان بنایا ہے۔   سال 2020عوام کیلئے آسانیوں اورخوشخبریوں کا سال ہوگا۔

             

مزیدخبریں