شہر میں زیرو ویسٹ کے دعوے دھرے کے دھرےرہ گئے

25 Dec, 2019 | 05:45 PM

Shazia Bashir

عثمان علیم: شہر میں زیرو ویسٹ کے دعوے دھرے کے دھرےرہ گئے، والٹن باب پاکستان سے ملحقہ آبادیوں میں کوڑے کرکٹ کے ڈھیر، بدبو اور تعفن سے رہائشی پریشان۔

شہر میں کرسمس کے موقع پر بھی انتظامیہ کے شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کے وعدے وفا نہ ہوئے، والٹن روڈ پر باب پاکستان سے ملحقہ آبادیوں میں جگہ جگہ موجود کوڑے کے ڈھیر انتظامیہ کے دعووں پر سوالیہ نشان بن گئے ہیں۔

کوڑے اور گندگی کے ڈھیروں کے باعث علاقہ میں بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے جس سے رہائشی اور راہگیر سخت پریشان ہیں۔ رہائشوں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کلین اینڈ گرین مہم جس تیزی سے شروع کی گئی اسی تیزی سے ختم ہوگئی ہے۔

شہر میں صفائی ستھرائی کا انتظام انتہائی ناقص ہوتا جا رہا ہے، کئی کئی ہفتوں کوڑا نہیں اٹھایا جاتا انتظامیہ کو بارہا شکایات کیں مگر شنوائی نہیں ہوئی۔

مزیدخبریں