سٹی42: ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ قائداعظم نےووٹ کی عزت پرپاکستان بنایاتھا، پارلیمنٹ کوتالا لگادیاگیاہے، میاں نوازشریف نے ملک کوایٹمی طاقت بنایا، حکومت نااہل اورجھوٹی ہے،سیاسی مخالفین کواغواکیاجارہاہے،ہمیں حکومت سے کوئی امیدنہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف پھر آئیں گے اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالیں گے،مہنگائی کو ختم کرنے کیلئے حکومت نے کوئی اجلاس نہیں کیا۔ہمیں حکومت سے کوئی امیدنہیں ہے۔ن لیگ کےدورحکومت میں ملک خوشحال تھا، راناثنااللہ پرجھوٹےالزامات لگانےوالےقلمدان واپس کریں۔
انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان ملک اورقوم کی محافظ ہیں،مریم نوازاپنےوالد کی تیمارداری کےلیےجاناچاہتی ہیں،2018میں پرچی صرف شیرکی تھی لیکن آرٹی ایس بیٹھ گیا۔