ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور پولیس کا گھوڑوں کا اصطبل بحال کرنے کا فیصلہ

 لاہور پولیس کا گھوڑوں کا اصطبل بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عرفان ملک) لاہور پولیس کا گھوڑوں کا اصطبل بحال کرنے کا فیصلہ، دیگر اضلاع میں بھجوائے گئے گھوڑے بھی واپس منگوائے جائیں گے۔
  سی سی پی او ذولفقارحمید کا کہنا ہے کہ پولیس کا رائڈنگ سکول بھی بنایا جائے گا جس سے عام شہری بھی فائدہ اٹھا سکیں گے، سی سی پی او ذوالفقار حمید نے ماﺅنٹڈ فورس کی بحالی کے حوالے سے اپنے دفتر میں اجلاس منعقد کیا جس میں ایس ایس پی ایڈمن اور ایس پی لیگل بھی شامل تھے۔

سی سی پی او نے فیصلہ کیا کہ دیگر اضلاع میں بھجوائے گئے گھوڑوں کو بھی واپس منگوایا جائے گا جبکہ لاہور میں اصطبل کی تعمیر نو کی جائے۔

سی سی پی او کا کہنا تھا کہ گھوڑوں پر گشت دوبارہ شروع کیا جائے گا جبکہ لاءاینڈ آرڈر کی صورتحال اور اہم مقامات پر گھڑ سوار گشت کریں گے۔

  سی سی پی او نے گھڑ سوار پولیس میں تعینات 12 ارکان کو بھی ترقی دے دی جن میں اے ایس آئیز، ہیڈ کانسٹیبلز اور کانسٹیبلز شامل ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer