ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 25 وکلاء رہا

پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 25 وکلاء رہا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق، ملک اشرف) پی آئی سی حملہ کیس میں گرفتار 25 وکلاء کی درخواست ضمانتیں منظور، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گرفتار25 وکلا کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پی آئی سی حملہ کیس میں 25 وکلاء کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، پولیس نے عدالت میں ریکارڈ پیش کیا، وکلاء نے بحث کی اور ثابت کیا کہ وہ تمام وکلاء وہاں موجود نہیں تھے۔

 عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد 25 وکلاء کی ضمانتیں منظور کرلیں اور ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

وکلاء کی ضمانت پر رہائی کے بعد پنجاب بار کونسل نے صوبہ بھر میں ہڑتال کی کال واپس لے لی، وائس چیئرمین بار کونسل سمیت دیگر عہدیداروں کی جانب سے ہڑتال خمت کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، پنجاب بار کونسل کے اعلامیہ کے مطابق پی آئی سی واقعے میں گرفتار وکلاء رہا ہونے پر 26 دسمبر کو یوم تشکر منایا جائے گا، وکلاء رہنماؤں کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ پی آئی سی واقعہ میں وکلاء پر تشدد کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Sughra Afzal

Content Writer