نیا پاکستان بنانے والی تبدیلی سرکار بانیِ پاکستان قائد اعظم کو بھول گئی

25 Dec, 2018 | 12:08 PM

Sughra Afzal
Read more!

(سٹی 42) نیا پاکستان بنانے والی تبدیلی سرکار قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش پر سرکاری تقریبات کا انعقاد کرنا بھول گئی۔ قائد اعظم کا یوم پیدائش صرف بیانات کی حد تک محدود رہ گیا۔

 تحریک انصاف کی حکومت نے بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے حوالے سے سرکاری سطح پر تقریبات کا انعقاد ضروری نہ سمجھا، وزیر اعلیٰ ہاؤس اور گورنر ہاؤس سمیت کسی بھی جگہ قائد اعظم کی سالگرہ کے سلسلے میں تقریب ہوئی اور نہ ہی کیک کاٹا گیا۔

حکومت کے سو دن پورے ہونے پر تو تقریبات کا بھرپور انعقاد کیا جاتا رہا لیکن بانی پاکستان قائد اعظم کے یوم پیدائش پر خاموشی اختیار کی گئی۔ تبدیلی سرکار تو ایک طرف تحریک انصاف میں پارٹی کی سطح پر بھی کسی قسم کی تقریب کا انعقاد نہیں کیا گیا۔

یادرہے کہ ہر سال 25 دسمبر کو بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کا یوم ولات منایا جاتا ہے، اس حوالے سے سرکاری و نجی سطح پر تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح 25 دسمبر 1876 کو کراچی میں پیدا ہوئے، کسی کو معلوم نہ تھا کہ یہ شخص برصغیر کے مسلمانوں کی زندگی تبدیل کر دے گا۔ اپنی انتھک جدوجہد بہترین قیادت اصولوں پر ڈٹے رہنے والی شخصیت نے وہ کارنامہ سرانجام کر دکھایا جو رہتی دنیا تک مسلمانوں کے لئے یادگار رہے گا۔

مزیدخبریں