لاہور میں دھند کا راج، موٹروے بند ، شہری پریشان

25 Dec, 2018 | 09:56 AM

Sughra Afzal

(سٹی42) باغوں کے شہرمیں دھند نے ڈیرے ڈال لیے، حد نگاہ صفر ہونے پر بابو صابو سےگوجرہ تک موٹروے کو بند  کردیا گیا  جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

لاہور نے دھند کی سفید چادر اوڑھ لی ، سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، شدید دھند کے باعث حد نگاہ صفر ہوگئی ہے جس کی وجہ سے موٹروے کو بابو صابو سےگوجرہ تک ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا۔دھند کے باعث لاہور آنے  جانیوالی 9 ٹرینیں  تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ لاہور کی اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناکرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 4 اور جبکہ زیادہ سے زیادہ20ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 78فیصد ہے۔ لاہور میں مزید دو دن تک دھند برقرار رہے گی تاہم جنوری کے پہلے ہفتے میں بارشوں کا امکان ہے۔ 

موٹروے حکام نے شہریوں کو غیر ضروری سفر اور تیز رفتاری سے اجتناب کرنے اور دوران ڈرائیونگ فو گ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت کی۔

مزیدخبریں