لاہور (سٹی42) سی سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس کی ریس کورس جیلانی پارک میں پی ایچ اے افسران کو سیکیورٹی پر خصوصی بریفنگ ان کا کہنا تھا سات روز کے لئے سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ریس کورس جیلانی پارک میں سی سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس کے ہمراہ ایس پی سول لائنز علی رضا ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی عبداللہ خرم نیازی ، ایس پی عمارہ اطہر ، سیکورٹی انچارج پی ایچ اے ونگ کمانڈر ریٹائرڈ سعید ریاض ، ڈائریکٹر پی ایچ اے سید محمد شہزاد طارق ، مصباح الرحمان ڈار ، چودھری محمد سعید سمیت دیگر افسران بھی تھے ۔
سٹی فور ٹی ٹو سے گفتگو کرتے ہوئے سی سی پی او امین وینس کا کہنا تھا کہ سکیورٹی میں پولیس کے ہمراہ ایلیٹ فورس ، پیرو فورس اور ڈولفن فورس کا سیکیورٹی کور ہوگا۔