محاذ آرائی ملک کیلئےنقصان دہ ہے گریز کرنا ہوگا: خواجہ سعد رفیق

25 Dec, 2017 | 04:14 PM

لاہور (سٹی42) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق مخالفین پر بھڑک اُٹھے ، ان کا کہنا تھا محا ذآرائی ملک کیلئےنقصان دہ ہے، اس سے گریز کرنا ہوگا،سیاست پ رپہرے نہ بٹھائےجائیں،عوام کوفیصلہ کرنے دیا جائے،کوئی انصاف چاہتاہے تو عدالت جائے چوکوں میں عدالتیں نہ لگائیں۔

تفصیلات کے مطابقوزیر ریلوے  خواجہ  سعد  رفیق نےکرسمس کے موقع پر مخالفین پر تنقید کے تیر چلا دیئے،انہوں نے کہا  ملک میں تبدیلی صرف ووٹ کے ذریعے ہی آسکتی ہے، چوکوں میں عدالتیں لگائی گئیں تو  ملک جنگل بن جائے گا، سیاسی مخالفین کو ہمیں عدالتوں میں گھسیٹ کر کچھ نہ ملا۔

انہوں نے مزید کہاچوکوں میں اگر عدالتیں لگنے لگیں تو  ملک جنگل بن جائے گا جسے انصاف چاہئے وہ عدالتوں میں جائے،تین بار کسی نہ کسی طرح عوام کے فیصلے کا مذاق اڑایا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن  خواجہ  سعد  رفیق نے کہا کوئی فاضل جج فیصلہ دے تو بات کرنا ہمارا حق ہے، ان بابوں کو پھر بابے کی طرح کا ہی رویہ رکھنا چاہیئے، تمام خطرات کے باوجود ہم عدلیہ کی آزادی کیلئے نکلے تھے اور ہم نے عدلیہ کی آزادی کی قیمت ادا کی ہے۔

مزیدخبریں