بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 141واں یوم پیدائش منایا جارہا ہے

25 Dec, 2017 | 03:59 PM

(سٹی42) ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے،بڑی مشکل سےہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا بانی ِ پاکستان قائداعظم محمد علی  جناح  کا یوم  پیدائش آج قومی جوش وجذبے سے منایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابائے قوم ملت کے پاسباں قائد اعظم محمد علی جناح کرشماتی شخصیت جوش و ولولے کے پیکر قائد اعظم محمد علی جناح ، سوئی ہوئی قوم کو جگایا، غلامی سے آزاد کرایا برطانوی راج اور ہندو سازش کو ہرایا ہم کو پاکستان جیسا مسلم ملک دلایا, سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے قائداعظم کی 141ویں یوم پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں ملائیت کی کوئی جگہ نہیں۔ پاکستان کے بانیوں نے اسے ایک ترقی پسند، جدید، کثیرالجہتی ریاست بنانے کا خواب دیکھا تھا جہاں قائداعظم کے الفاظ میں ریاست کا مذہب سے واسطہ نہیں ہوگا۔

مزارقائدپر بابائے قوم قائداعظم کے141ویں یوم پیدائش پر گارڈزکی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی،تقریب میں پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس کے چاق و چوبند دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھال لئے،اس سے قبل کمانڈنٹ پاکستان ملٹری اکیڈمی میجرجنرل اخترنوازستی نےگارڈزکامعائنہ کیااورمزارقائدپرپھولوں کی چادرچڑھائی اورفاتحہ خوانی کی ،رواں سال مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی آخری تقریب میں پاکستان ائیر فورس نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کو گارڈز کے فرائض سپرد کئے ۔

امریکی سفارتکاروں نےقائداعظم ڈےپرقائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کیاہے,امریکی سفارتکاروں نے اردو میں قائد اعظم کے فرمان پڑھ کر انکو خراج عقیدت پیش کیا۔

امریکی سفارتکاروں نےکہاکہ اطمینان کی خاطر صبر،برداشت اور انکساری کیساتھ قوم کی خدمت کی جائے,اگر ہم اس عظیم مملکت پاکستان کو خوشحال بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنی پوری توجہ لوگوں بالخصوص غریب طبقہ کی فلاح و بہبود پر مبزول کرنا پڑے گی.

مزیدخبریں