آج موبائل فون سروس بند رہے گی

25 Aug, 2024 | 11:08 PM

ویب ڈیسک : حضرت امام حسینؓ کے چہلم پر کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ  کے مطابق کراچی میں موبائل فون سروس کل مکمل طورپر بند رہے گی،اس کے علاوہ حیدر آباد،میرپور خاص،شہید بے نظیر آباد، سکھر میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

محکمہ داخلہ سندھ کا کہنا ہے دادو ،ٹھٹھہ، سجاول، خیرپور، لاڑکانہ میں بھی موبائل فون سروس بند رہے گی۔

مزیدخبریں