ویب ڈیسک : وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پاکستان ٹیلی ویژن میں جامع اصلاحات کا آغاز کر دیا، انہوں نے پی ٹی وی میں کم ریٹنگ کے حامل 25 پروگرامزکو بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے پی ٹی وی کے کم ریٹنگ والے 25 پروگرامز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا، تمام فیصلے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے، پروفیشنلزم اور تعمیری تنقید کے فروغ کے لئے نئی پالیسی کے تحت نئے پروگرام شروع کئے جائیں گے، پی ٹی وی نیوز اینڈ کرنٹ افیئرز کے پروگراموں کو بہتر بنانے کے لئے پروفیشنل اینکرز، پروڈیوسرز اور ماہرین کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے پی ٹی وی سے سفارشی کلچر، نااہلی اور فیک نیوز کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی وی کے پروگراموں میں نئی پالیسی کا مقصد پیشہ وارانہ رویوں اور تعمیری تنقید کو فروغ دینا ہے، ٹاک شوز کی ریٹنگ کے حوالے سے خدشات دور کئے جائیں گے، اس حوالے سے پالیسی میں تبدیلی کی گئی ہے تا کہ تعمیری تنقید کو فروغ دیا جا سکے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ ہمارا مقصد پی ٹی وی کے شوز اور پروگراموں کو منافع بخش بنانا ہے، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی کامیاب کوریج کی گئی، آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ سے پی ٹی وی کو تاریخی منافع ہوا۔