ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شادی، بچے کی پیدائش پر تنخواہ سمیت کتنے دن کی چھٹی ملے گی؟

شادی، بچے کی پیدائش پر تنخواہ سمیت کتنے دن کی چھٹی ملے گی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سعودی وزارت ہیومن ریسورسز کی جانب سے نیا قانون منظور کیا گیا ہے جس کے تحت اب کسی بھی ملازم کو  شادی، رشتے داروں میں انتقال یا بچے کی پیدائش پر تنخواہ سمیت چھٹی کا حق حاصل ہوگا۔ 

سعودی وزارت ہیومن ریسورسز نے قانون محنت میں نئی ترامیم کی ہیں۔ 

قانون محنت کی شق نمبر 113 میں کہا گیا ہے کہ ’کارکن کی شادی پر یا شوہر یا بیوی کی وفات پر یا والدین یا اولاد کی وفات پر 5 دن چھٹی دی جائے گی‘۔ اس کے علاوہ ’کسی بھی کارکن کو اس کے بہن بھائیوں کے انتقال پر یا بچے کی پیدائش پر تین دن کی چھٹی بمعہ تنخواہ دی جائے گی‘۔

رپورٹ کے مطابق چھٹی کا آغاز واقعے کی تاریخ سے ہوگا جبکہ کمپنی یا ادارے کو واقعے کے ثبوتی دستاویز طلب کرنے کا اختیار ہوگا‘۔

واضح رہے کہ مذکورہ قانون پر 180 دن بعد عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔