اسرار خان : لاہور شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔
ایدھی ترجمان کےمطابق شاہدرہ، دریائے راوی سے ایک شخص کی لاش ملی، سر دست شناخت نہ ہو سکی۔ باغبانپورہ، سلامت پورہ اورنج لائن ٹرین کے اسٹیشن سے نوجوان کی لاش ملی ، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی ۔ اسکے علاوہ سبزہ زار کے علاقہ میں پارک سے خاتون کی لاش ملی، شناخت نہ ہو سکی، متوفیہ نشے کی عادی تھی، ہلاکت بظاہر نشے کی زیادتی کے باعث معلوم ہوتی ہے ۔ لٹن روڈ، میانی صاحب قبرستان کے قریب فٹ پاتھ سے ایک شخص مردہ حالت میں ملا، متوفی کی عمر 40 سال کے قریب ہے، سر دست شناخت نہ ہو سکی ۔
ایدھی ترجمان کا کہنا کہ چاروں میتیں پولیس کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دی گئیں ۔