پنجاب میں گرج چمک کے ساتھ  بارش، سیلاب کا خطرہ، الرٹ جاری

25 Aug, 2024 | 07:18 PM

 روزینہ علی : پنجاب،خیبر پختونخواہ، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ  ہونے والی بارشوں کے حوالے سے این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا ۔ 

 این ڈی ایم اے کے مطابق 26 تا 29 اگست 2024 کے دوران پنجاب،خیبر پختونخواہ، گلگت اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ پنجاب میں گوجرانوالہ، لاہور اور ساہیوال ڈویژن، جڑواں شہروں، اٹک، مری، گلیات، کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔  چکوال، تلہ گنگ، جہلم، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، لیہ، مظفر گڑھ؛ فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، ملتان، خانیوال، لودھراں، کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔  خانپور، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 این ڈی ایم اے کے جاری کردہ الرٹ میں بتایا گیا کہ خیبر پختونخواہ میں مالاکنڈ ، ہزارہ اور پشاور ڈویژن سمیت مردان، صوابی، ہنگو، کرک، کوہاٹ، کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، اورکزئی، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، کرم، وزیرستان کے علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

 این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسلادھار بارش پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا سبب بن سکتی ہے ، موسلا دھار بارش نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا سبب بن سکتی ہے۔

 این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے ۔ 

مزیدخبریں