ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس کی بڑی کارروائی، کچہ میں مغوی کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرا لیا

پولیس کی بڑی کارروائی، کچہ میں مغوی کانسٹیبل احمد نواز کو بحفاظت بازیاب کرا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کے احکامات پر پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے کچے میں آپریشن کے بعدمغوی سپاہی احمد نوازکو ڈاکوؤں کے چنگل سے بحفاظت بازیاب کرالیا گیا۔

 وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نے گزشتہ روز رحیم یارخان کے دورے کے موقع پر مغوی سپاہی کی بازیابی کے احکامات دئیے تھے۔ کچے کے ڈاکو دو روز قبل ماچھکہ سے سپاہی احمد نوازکو اغوا کرکے ساتھ لے گئے تھے۔

 وزیراعلی مریم نواز نے ڈی پی او رضوان عمر گوندل سمیت پولیس افسران اور عملے کو شاباش دی۔

 مریم نواز نے سپاہی احمد نوازاور اس کے اہل خانہ کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور کہا کہ سپاہی احمد نوازکی بحفاظت بازیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے اس عزم کا اظہار کیاکہ ڈاکوؤں کا صفایا حکومت کی اولین ذمہ داری اور فرض ہے۔