پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ

25 Aug, 2024 | 05:59 PM

ویب ڈیسک : پنجاب کے ہر ضلع میں پی ایچ اے قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

انتظامی امور سے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے سڑکوں کے اطراف، درمیان میں گرین بیلٹس بنانے اور مسلسل دیکھ بھال اور انتظامیہ کوشہروں کی بیوٹی فیکشن پر مزید فوکس بڑھانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور تمام شہروں میں سٹریٹ لائٹس کو فنکشنل کرنے کا حکم دیا۔ مریم نواز نے کہا کہ شہرو ں اور دیہات کے ہر گلی محلے کی صفائی یقینی بنائی جائے۔ عوام کو صفائی اور دیگر امور میں بہتری کاواضع فرق نظر آنا چاہیے۔

ڈی سی رحیم یار خان نے ”کے پی آئی“پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے آرٹی فیشل انٹیلی جنس سافٹ ویئر سے آگاہ کیا۔

معاون خصوصی راشد نصر اللہ،چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان،ہوم سیکرٹری نور الامین مینگل، آئی جی، کمشنر، آر پی او اور دیگر حکام نے اس موقع پر شرکت کی۔

مزیدخبریں