سوات; دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے زخمی

25 Aug, 2024 | 05:55 PM

سبحان اللہ خان: سوات کے نواحی علاقے کبل میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے زخمی ہو گئے۔

 سوات پولیس کے مطابق کبل کے علاقہ قلاگئے میں دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے 2 بچے زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 10 سالہ حمدان اور 13سالہ طلحہ شامل ہیں، زخمیوں کو کبل ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

 پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ کی جانچ پڑتال کی جارہی ہے جلد ہی دھماکے کی اصل وجہ کا پتا لگا لیا جائے گا۔

مزیدخبریں