مردہ جانوروں کی آلائشوں سے کھانے کا تیل بنانیوالی فیکٹری پکڑی گئی

25 Aug, 2024 | 05:34 PM

ویب ڈیسک : سندھ فوڈ اتھارٹی نے کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ جانوروں کی آلائشوں سے کھانے کا تیل بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

سندھ فوڈ اتھارٹی نے شہر قائد کے علاقے کورنگی میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی جانوں کے لیے انتہائی مضر صحت تیل بنانے والی فیکٹری پکڑ لی۔

رپورٹ کے مطابق مذکورہ فیکٹری میں مردہ جانوروں کی آلائشوں سے مضر صحت تیل بنایا جا رہا تھا۔

فوڈ اتھارٹی نے فیکٹری سے 17 ہزار لیٹر مضر صحت تیل برآمد کر کے موقع پر ہی تلف کر دیا۔ 

مزیدخبریں