ویب دیسک : چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا، میرے الفاظ یاد رکھیں۔
بنگلادیش کے ہاتھوں تاریخی شکست کے بعد چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پس پردہ بہت ساری چیزیں ہو رہی ہیں، چیزیں اس طرح نہیں رہیں گی۔ کرکٹ کے معاملات ٹھیک کرکے رہوں گا، میرے الفاظ یاد رکھیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بنگلہ دیش ٹیم کو مبارکباد دی ہے، محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، بنگلا دیش کی یہ تاریخی کامیابی ہے، انہوں نے پاکستان کے خلاف پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ جیتا، پاکستان ٹیم کو جس طرح کھیلنا چاہیے تھا ویسا نہیں کھیل سکی، امید ہے پاکستان ٹیم اگلے میچ میں کم بیک کرے گی۔
واضح رہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی ۔