(ویب ڈیسک)اسلام کی خاطر شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں کئی مرد شادی کی پیشکش کرتے ہیں۔
رابی پیرزادہ نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں اُنہوں نے شادی کی پیشکش اور ملک میں طلاق کی بڑھتی ہوئی شرح سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
رابی پیرزادہ نے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے روزانہ کی بنیاد پر شادی کے لیے بہت سارے پروپوزل موصول ہوتے ہیں، میری فاؤنڈیشن کے آٹھ سے دس فون نمبرز ہیں، اگر آپ اُن نمبر پر آنے والے میسجز دیکھیں تو ہر دوسرے میسج میں کسی نہ کسی مرد نے مجھے شادی کی پیشکش کی ہوتی ہے،ہر دوسرا مرد مجھے شادی کی پیشکش کرتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ آج کل کے مرد شوبز سے وابستہ گلیمرس لڑکیوں کو زیادہ پسند کرتے ہیں لیکن میری نظر میں یہ غلط ہے،میری مردوں سے گزارش ہے کہ وہ گلیمرس لڑکیوں کے بجائے اپنے اردگرد موجود سادہ لڑکیوں کے بارے میں سوچیں،وہ بھی خوب صورت ہیں جو شادی کی پیشکش کی منتظر ہیں، مردوں کو شادی کے لیے ان سادہ لوح لڑکیوں پر غور کرنا چاہیے اوران لڑکیوں کی قدر کرنی چاہی۔
رابی پیرزادہ نے مزید کہاکہ ہمارے معاشرے کا ایک اہم مسئلہ یہ بھی ہے کہ لڑکے کہتے ہیں لڑکیاں اُن کی قدر نہیں کرتیں کیونکہ اُن کے پاس کمائی کا اچھا ذریعہ اور نوکری نہیں ہے جبکہ لڑکیاں کہتی ہیں کہ وہ شادی نہیں کر سکتیں کیونکہ ان کے پاس جہیز بنانے کے وسائل نہیں۔