ویب ڈیسک:مون سون کانیا اسپیل شروع ہونے کو تیار، آج شام سے 29 اگست تک پنجاب میں مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے پنجاب نے بڑے شہروں میں اربن فلڈنگ کاالرٹ جاری کردیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان علی کاٹھیا کے مطابق لاہور، راولپنڈی ، فیصل آباد،اورگوجرانولہ میں اربن فلڈنگ جبکہ ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژنز میں فلیش فلڈنگ کا خطرہ ہے۔
شدید بارشوں سے رودکوہیوں میں سیلابی ریلےآسکتےہیں، موسمی صورتحال بارے صوبے بھر کی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، چہلم کے موقع پر ممکنہ بارشوں کے پیش نظر انتظامیہ خصوصی اقدامات کرے۔
پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں 24 گھنٹے مانیٹرنگ کی جارہی ہے،شہریوں سے درخواست ہے کہ خراب موسم میں سفر سے گریز کریں۔