سعید احمد: سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری لانے کے لئےحکومت کا اہم فیصلہ، وفاقی حکومت نے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کے لئے ویزا فری انٹری دینے کا حکم دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے سیاحت کے فروغ اور غیر ملکی سرمایہ کاری کی پاکستان آمد کے حوالے سے اہم فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے گلف کوآپریشن ممالک کے مسافروں کو ویزا فری انٹری دینے کا حکم دیا ہے،تمام ائیرپورٹ کے امیگریشن حکام کو ہدایات جاری کردیں گئیں۔
بحرین، کویت، اومان، قطر، سعودی عرب اور یو اے ای کے شہریوں کو ویزا فری انٹری کی سہولت مہیا کی گئی ہے،6ممالک کے شہری 90دنوں تک ویزا فری انٹری پر پاکستان رہ سکیں گئے۔
120ممالک کے مسافروں کو ویزا گرانٹ نوٹس کے تحت انٹری دینے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں، ویزا درخواست اور پاسپورٹ کی کاپی کے ساتھ ویزا گرانٹ نوٹس حاصل کرسکیں گئے،120ممالک کے شہری گرانٹ نوٹس کے ذریعے ویزا آن آرائیول حاصل کر سکیں گئے۔