ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بگ بیش لیگ: پاکستان کے 64 کرکٹرز کی آئندہ ایڈیشن کیلئے نامزدگیاں

بگ بیش لیگ: پاکستان کے 64 کرکٹرز کی آئندہ ایڈیشن کیلئے نامزدگیاں
کیپشن: BBL
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

حافظ شہباز: بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کے ڈرافٹ کے لئے پاکستان کے مردو خواتین کرکٹرز کی نامزدگیاں, پاکستان کے 64 مزید کرکٹرز کی بگ بیش لیگ کے آئندہ ایڈیشن کے لئے نامزدگیاں ہوئی ہیں.

تفصیلات کے مطابق حارث رؤف، شاداب خان ،عماد وسیم ،اسامہ میر اور زمان خان کے ناموں کا پہلے اعلان ہو چکا ہے،مجموعی فہرست میں پاکستان کے مزید کرکٹر شامل ہیں،فخر زمان، نسیم شاہ، شان مسعود، صائم ایوب کے نام بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں عثمان قادر ،سرفراز احمد، عمر اکمل، امام الحق، محمد نواز ،فہیم اشرف، حیدر علی اور محمد حسنین کے نام بھی شامل ہیں۔
پاکستان کی 11 ویمن کرکٹرز کے ویمن بگ بیش لیگ کے لئے بھی نام شامل ہیں، ان میں فاطمہ ثنا، ندا ڈار، ڈیانا بیگ، عالیہ ریاض، طوبہ حسن، نشرہ سندھو اور عروبہ شاہ کے نام شامل ہیں۔
بگ بیش لیگ اور ویمن بگ بیش لیگ کی ڈرافٹ یکم ستمبر کو ہو گی، پاکستان کے مجموعی طور پر 80 کرکٹرز کی نامزدگیاں ہوئی ہیں۔