ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دیدی

بنگلادیش کی تاریخی فتح، پاکستان کو 10وکٹوں سے شکست دیدی
کیپشن: Bangladesh won by 10 wickets
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیش نے پاکستان کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی، راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم دوسری اننگز میں 146 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی اور مہمان ٹیم کو جیت کے لیے صرف 30 رنز کا ہدف دیا تھا۔

تفصیلات کےمطابق دوسری اننگز میں پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 51 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ عبداللّٰہ شفیق 37، بابر اعظم 22 اور شان مسعود نے 14 رنز بنائے،نسیم شاہ 3، شاہین آفریدی 2 اور صائم ایوب نے ایک رن بنایا جبکہ سعود شکیل اور آغا سلمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

بنگلادیش کے مہدی حسن میراز نے 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ شکیب الحسن نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، حسن محمود، ناہید رانا اور شریف الاسلام نے ایک ایک وکٹ لی۔

واضح رہے کہ پنڈی ٹیسٹ کے آخری روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 23 رنز 1 کھلاڑی آؤٹ سے کیا، پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں محمد رضوان کے 171 اور شعود شکیل کے 141 رنز کی بدولت 448 رنز بنائے تھے اور گرین کیپس نے اپنی پہلی اننگز 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر ڈیکلیئر کر دی تھی۔

راولپنڈی ٹیسٹ میں بنگلادیشی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی، اسے پاکستان پر 117 رنز کی بھاری برتری حاصل کی تھی۔