لاہور: بزنس مین کو ہنی ٹریپ کرنے والا ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت 2 خواتین گرفتار

25 Aug, 2024 | 02:45 PM

وقاص احمد: لاہور میں بزنس مین کو ہنی ٹریپ کرنے کا ایک اور واقعہ، کاروباری شخصیت کوہنی ٹریپ کرکے ویڈیو بنانے والا ماسٹر مائنڈ ڈپٹی اٹارنی جنرل پاکستان نکلا۔

ذرائع کے مطابق گلبرگ پولیس نے محمد جاوید قصوری کو گرفتار کر لیا، جاوید قصوری کو ہائیکورٹ سے گھر جاتے راستے میں گرفتار کیا گیا،جاوید قصوری اور 2 خواتین کے خلاف ہنی ٹریپ کا مقدمہ تھانہ گلبرگ میں درج ہے، ملزمان ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض 30 لاکھ روپے مانگتے رہے۔

ذرائع کے مطابق دو خواتین ماہم اور عروج نے سہیل محمود کو ٹریپ کرکے گلبرگ کے ہوٹل میں بلایا، ہنی ٹریپ کا شکار بزنس مین خواتین سے ملنے پہنچا تو محمد جاوید قصوری نے کمرے میں داخل ہوکر نازیبا ویڈیوز بنالیں،ملزمان نے متاثرہ شخص کی گاڑی اور پرس چھین لیا ۔

ایف آئی آر کے مطابق ملزمان ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے عوض تیس لاکھ روپے تاوان مانگتے رہے، پولیس نے خواتین کو گرفتار کرکے تیسرے ساتھی جاوید قصوری کو بھی گرفتار کر لیا، ہوٹل سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد اکٹھے کر لئے۔

مزیدخبریں