ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سےاب تک کتنی بار گزر چکے ہیں؟

نریندر مودی پاکستانی فضائی حدود سےاب تک کتنی بار گزر چکے ہیں؟
کیپشن: Narendra Modi Pakistani airspace
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سعیداحمدسعید: نریندر مودی پہلی بار پاکستان کی فضائی حدود سے نہیں گذرے، تیسری بار وزیراعظم بننے کے بعد 4 مرتبہ پاکستان کی فضائی حدود سے گزر چکے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پچھلے 2 ادوار کی وزارت عظمی میں مودی کے پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کے لا تعداد واقعات ہیں،مودی 24 اگست سے قبل 21 اگست کو دہلی سے اپنے خصوصی طیارے انڈیا ون میں پولینڈ کے دارالحکومت وارسوا جاتے ہوئے صبح 10 بجے قصور کے قریب سے 36 ہزار فٹ کی بلندی سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے تھے۔
مودی کا طیارہ 48 منٹ تک پاکستان کی فضائی حدود میں رہا، وہ چترال سے افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوئے،اس سے قبل دہلی سے ماسکو جاتے ہوئے 8 جولائی کو صبح 11 بجکر 26 منٹ پر وزیراعظم بھارت کا طیارہ انڈیا ون صبح 11 بجکر 26 منٹ پر 36 ہزار فٹ کی بلندی سے پرواز کرتے ہوئے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
انڈیا ون چترال کے قریب سے ہی دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر افغانستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا،بھارتی قزیر اعظم کا طیارہ ماسکو سے ویانا گیا اور پھر 10 جولائی کو ایران کے راستے زائدان کے قریب سے رات 4 بجکر 43 منٹ پر پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا۔
وزیراعظم بھارت کا طیارہ رحیم یار خان کے اوپر سے 37 ہزار فٹ کی بلندی سے پرواز کرتے ہوئے صبح 5 بجکر 54 منٹ پر 37 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارت میں داخل ہوا تھا۔