علی ساہی: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا تعلیم دوست ویژن،گریجویشن پروگرام کے 102 طلبا و طالبات کو54 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم دی گئی۔
تفصیلات کےمطابق پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے ریکارڈ وظائف کا اجرا شروع ہے، گریجویشن پروگرام کے 102 طلبا و طالبات کو54 لاکھ 75 ہزار سے زائد رقم دی گئی،انٹرمیڈیٹ ڈگری پروگرامز کے2590 طلبا و طالبات کو 6 کروڑ 51 لاکھ سکالرشپس جاری کئے گئے۔
ایم فل ،پی ایچ ڈی پروگرامز کےطلبا و طالبات کو 2 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد رقم دی گئی،تینوں کیٹیگریز میں مجموعی طور پر 9 کروڑ 17 لاکھ روپے رقم طلبا و طالبات کو دی گئی،مختلف اضلاع کے تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلبا و طالبات سکالرشپس سے مستفید ہونگے، آئی جی پنجاب کی ہدایت پر پولیس ملازمین کے بچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر اقدامات میں تیزی کردی گئی۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہناتھا رواں برس پولیس ملازمین کےبچوں کی ایجوکیشن ویلفیئر پر 100 کروڑ خرچ کئے جا رہے ہیں،پولیس ملازمین کے بچوں کی اعلیٰ تعلیم اولین ترجیح ، ہر ممکن تعاون یقینی بنا رہے ہیں،ہونہار بچوں کے لئے فارن سکالرشپس ، کیرئیر ڈویلپمنٹ میں رہنمائی فراہم کر رہےہیں۔