حسن علی:رہنماتحریک انصاف استادرشیدکی وفدکےہمراہ آئی پی پی سیکرٹریٹ آمد،پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان، مل کر کام کرنے کا عزم۔
تفصیلات کےمطابق کنٹونمنٹ بورڈ میں پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اپوزیشن لیڈراستاد رشید نےعبدالعلیم خان پر اعتماد کا اظہار کیا،پی ٹی آئی کے سابق رہنماؤں نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے مل کر کام کرنے کا عزم کیا، صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے استاد رشید اور انکےساتھیوں کاپارٹی مفلر پہنا کرخیر مقدم کیا۔
جنرل سیکرٹری آئی پی پی پنجاب شعیب صدیقی نےعوامی وفود سے ملاقاتیں کیں اور پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، ملاقات میں صدر و جنرل سیکرٹری آئی پی پی لاہور ملک زمان نصیب اور رانا جاوید اقبال بھی موجودتھے، اراکین وفد مرزا احمد شہزاد، ملک غوث، یعقوب ملک، عدنان، شہزاد مصطفی نے بھی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔
علاوہ ازیں راجہ ثاقب ،رانا زبیر نےشعیب صدیقی اور ملک زمان نصیب سے ملاقات اور ساتھیوں سمیت پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا، پارٹی میں شامل ہونے والوں نے صدر آئی پی پی و وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
ملاقات میں مکینوں کے مسائل کو بلا تاخیر حل کرنے اور عوام کی بھر پور خدمت کی یقین دہانی کرائی، پی پی 149، یوسی153سے چیئرمین ملک سعید کی شعیب صدیقی سے ملاقات اور حلقے کے مسائل پر گفتگو کی۔
پی پی 149سے لالہ شیر علی، حاجی خالد درباری، محسن علی اور محسن ایاز نےبھی شعیب صدیقی سے ملاقات کی۔