ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوٹل میں شراب پی کر گل غپاڑہ کرنے والا’ سب انسپکٹر ‘ گرفتار

ہوٹل میں شراب پی کر گل غپاڑہ کرنے والا’ سب انسپکٹر ‘ گرفتار
کیپشن: sub inspector
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: نشے میں دھت تھانیدار کا ڈیوس روڈ پر ہوٹل میں غل غپاڑہ، سب انسپکٹر وسیم ضیا کی غل غپاڑہ کرتے اورگرفتاری کی فوٹیج سامنے آ گئی۔

سب انسپکٹر وسیم ضیاء ہوٹل میں جاری فنگشن میں خواتین کے سامنے ہر کسی کو غلیظ گالیاں دیتا رہا،ایس آئی وسیم ضیا نشے کے باعث چلتے ہوئے لڑکھڑاتا رہا، فوٹیج بنانے والے کو بھی گالیاں دیتا رہا،نشے میں دھت تھانیدار کو ایس ایچ او ریس کورس اور سول کپڑوں میں ایک شخص زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گیا۔

ایس آئی وسیم ضیا  نے ایس ایچ او ریس کورس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری دوست اندر ہے اسے لے کر جاؤں گا،ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعے کا نوٹس لے لیا جبکہ ایس آئی وسیم ضیا  کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ہوٹل انتظامیہ کے مطابق سب انسپکٹر وسیم ڈیوس روڈ پر واقع ایک نجی ہوٹل میں جاری فنکشن میں گھس آیا اور خواتین کے سامنے ہر کسی کو غلیظ گالیاں دیتا رہا، 15 پر کال کی تو ریس کورس پولیس پہنچ گئی۔