ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں سٹرکیں بند، کونسا راستہ ٹریفک کیلئے کھلا؟

لاہور میں سٹرکیں بند، کونسا راستہ ٹریفک کیلئے کھلا؟
کیپشن: road closed
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: ٹریفک ایڈوائزری بسلسلہ اسلام پورہ تا خیمہ سادات پانڈو سٹریٹ جاری، اسلام پورہ تا خیمہ سادات پروسیشن کےلئے ٹریفک انتظامات مکمل،سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر کا کہناتھا جلوس گزرتے ہی سڑک کو ٹریفک کے لئے کھول دیا جائےگا۔

تفصیلات کےمطابق 2سرکل افسران کی سپرویژن میں 21 سینیئر ٹریفک وارڈن،212 ٹریفک وارڈن تعینات کئے گئے ہیں، سی ٹی اولاہورعمارہ اطہر کا کہناتھا پانڈو سٹریٹ ساندہ روڈ، بلاک سیداں، نیلی بار چوک سے ڈائیورشن ہے، نوری بلڈنگ،چوک حیدر روڈ، سیکریٹری آر ٹی اے آفس سائیڈ سے ڈائیورشن ہے،چوک سول سیکرٹریٹ سے جانب اسلام پورہ ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔
چوک پی ایم جی سے جانب سول سیکرٹریٹ،چوک استنبول سے چوک چرچ ڈائیورشن ہے، لاج روڈسے بھی چوک چرچ، لائبریری روڈ سے جانب ریونیو بورڈ آفس ڈائیورشن ہے، چوک ٹولنٹن مارکیٹ سے چوک پرانی انار کلی، چوک بوٹا محل سے اے جی آفس ٹریفک کو نہیں جانے دیا جائیگا،چوک جی پی او سے جانب اے جی آفس، بابا موج دریا سے جانب خیمہ سادات ڈائیورشن ہے۔

آخری بس سٹاپ سے تمام ٹریفک جانب ساندہ فردوس سینما ساندہ روڈ ایم اےاوکالج بجھوائی جارہی ہے، ٹریفک ایم اے او کالج ساندہ روڈ سے براستہ آخری بس سٹاپ ساندہ کی جانب جاسکتی ہے، ملتان روڈ سےآنے والی ٹریفک کو سمن آباد موڑ سے جانب ڈبل سڑکاں رنگ روڈ ڈائیورٹ کیا جائیگا۔
کوئی بھی ڈائیورشن مستقل نہیں،جلوس کیساتھ ساتھ ٹریفک کو متبادل راستوں سے گزارا جائیگا،پروسیشن صبح 10 بجے شروع ہوکر رات 10 اسلام پورہ ہی اختتام پذیر ہوگا،شہری مزید ٹریفک کی آگاہی سے متعلق جاننے کے لئے 15 پر رابط کرسکتے ہیں۔