ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بھیرہ واقعہ کے بعد فوڈ اتھارٹی اور موٹروے پولیس ’اِن ایکشن‘

 بھیرہ واقعہ کے بعد فوڈ اتھارٹی اور موٹروے پولیس ’اِن ایکشن‘
کیپشن: motorway police & food authority
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاض احمد: بھیرہ واقعہ کے بعد فوڈ اتھارٹی اور موٹروے پولیس کو ہوش آگیا، سروس ایریاز میں فروخت ہونےوالی زائد المیعاد اشیا تلف کروا دیں، دکانداروں کو بھاری جرمانے عائد کئے گئے۔

ڈی آئی جی موٹروے مسرور عالم کُلاچی کے مطابق بھیرہ واقعہ کے بعد موٹروے پولیس نے کارروائیاں تیز کردی ہیں، موٹروے پولیس کا سروس ایریاز میں ایکسپائراشیاء کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اب تک دوران چیکنگ موٹروے ایم 2 پر 1لاکھ 40 ہزار اور لاہور ملتان موٹروے پر 25ہزار جرمانہ عائد کئے گئے ۔

یہ چیکنگ اور جرمانے کوٹ مومن، سیال موڑ، مرید والا سروس ایریاز میں کارروائی کے دوران کئے گئے،مقامی اے سی ، موٹروے پولیس اور فوڈ اتھارٹی نے مشترکہ کارروائی کی ۔

مسرور عالم کُلاچی کے مطابق کارروائی کے دوران اشیائے خور و نوش کے ایکسپائری تاریخ بھی چیک کی گئی، اور زائد المعیاد اشیاء کو ضائع کروا کر بھاری جرمانے بھی عائد کیے گئے۔

یاد رہے کہ بھیرہ کے قریب کار سے 3 خواتین اور ایک بچے کی لاش ملی تھی، جنہیں گزشتہ رات لاہور میں سپرد خاک کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق موٹر وے پر کار میں ہونے والی ہلاکتیں ایکسپائرڈ جوس پینے سے ہوئیں جبکہ کار میں ڈرائیور نیم بے ہوشی میں پایا گیا تھا۔