داتا گنج بخش ؒ کے 981ویں عرس مبارک کی تقریبات کا دوسرا روز

25 Aug, 2024 | 10:20 AM

مہرعلی اکبر/عابدچودھری: داتا گنج بخش ؒ کے 981ویں عرس مبارک کی تقریبات کا دوسرا روز،ملک بھر سے زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری، عرس مبارک کی تقریبات 26 اگست تک جاری رہیں گی۔

تفصیلات کےمطابق زائرین کی جانب سے منتوں، مرادوں اور حاجات کے لئے مزار پر حاضری دی جارہی ہے، زائرین میں لنگر و نیاز کی تقسیم کا سلسلہ بھی جاری ہے، مسجدداتادربارمیں 10 بجے علمی و روحانی محفل کا اہتمام کیا گیا، بعد نماز ظہر محفل حسن قرآت منعقد ہو گی۔

دوسری جانب حضرت علی ہجویری داتا گنج بخش کے 981واں عرس کے لئےسکیورٹی پلان بھی تشکیل دیاجاچکا ہے،لاہور پولیس نے عرس مبارک پرجامع سکیورٹی انتظامات کئےہیں۔
سالانہ عرس پر4ہزارسےزائدپولیس اہلکارفرائض سرانجام دےرہےہیں،خواتین زائرین کی چیکنگ کیلئے لیڈیز پولیس اہلکاربھی تعینات کی گئیں، عرس پر 81ناکہ جات، 9 چیک پوسٹس،12واک تھرو گیٹس لگائے گئے۔

سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہناتھا عرس پر ملک بھر سے آنیوالے زائرین کو بھرپور سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے،داتا دربار میں داخلے سے قبل ہر فرد کی مکمل تلاشی کو یقینی بنایا جائے گا،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی، سینیئرپولیس افسران منتظمین دربار سے مسلسل رابطے میں ر ہیں۔

مزیدخبریں