وقاض احمد:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی پنجاب ہائی وے پٹرول کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنےکی اجازت، صوبہ بھر میں پی ایچ پی کے 8 سنٹرز ٹریفک کے لائسنس جاری کر سکیں گے۔
تفصیلات کےمطابق پی ایچ پی ریجنل آفس لاہور ، سرگودھا،فیصل آبادودیگرعلاقوں سےلائسنس جاری ہوں گے،اس حوالے سے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
پی ایچ پی کے ریجنل دفاتر ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کی نگرانی کریں گے، آئی جی آفس سے جاری ہونے والا نوٹی فکیشن متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کو بھجوا دیا گیا۔