آئندہ 24 گھنٹے موسم کیسا رہیگا؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

25 Aug, 2024 | 09:29 AM

اقصی سجاد: شہربھرمیں تازہ ہوائیں چلنےکاسلسلہ جاری، آئندہ24گھنٹےمیں بارش کےکوئی امکانات نہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور شہر میں درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ 34 ڈگری تک جانے کے امکانات  ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ہے ۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق آئندہ24گھنٹےمیں بارش کےکوئی امکانات نہیں،عالمی فضائی آلودگی کی درجہ بندی میں لاہور ساتویں  نمبر پر آگیا جبکہ شہرمیں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح129ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نےمون سون کی ممکنہ بارشوں کے حوالے سےہدایات جاری کی تھیں، محکمہ موسمیات نے پورے ملک میں 26 سے 29 اگست تک موسلادھاربارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے متعلقہ شعبوں کو ہدایات دی ہیں کہ مون سون بارشوں میں جناح ٹرمینل سمیت دیگرہوائی اڈوں پراحتیاطی تدابیراختیارکی جائیں،سیفٹی سہولیات کی بلاتاخیردستیابی ممکن بنائی جائے۔

بارش کے دوران ہوائی جہازوں کے محفوظ فلائٹ آپریشن یقینی بنایا جائے،رن وے اورٹارمک پرفالومی وین کا 24گھنٹے گشت لازمی ہوگا۔ پرندوں کی روک تھام کیلئے اضافی برڈ شوٹرتعینات کئے جائیں۔

مزیدخبریں