سٹی42 : آزاد کشمیر کے بلند سیاحتی مقام شاردہ میں سیاحوں کی بوٹ دریائے نیلم میں حادثہ کا شکار ہو گئی۔
پولیس کے مطابق بوٹ پر کراچی سے سیاحت کے لئے کشمیر آئی ہوئی فیملی کے 5 افراد سوار تھے۔ ،بوٹ پر سوار فیملی میں3بچے اور میاں بیوی شامل تھ۔ مقامی لوگوں نے موقع پر پہنچ کر ڈوبتے ہوئے پانچوں افراد کو ریسکیو کر لیا۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اٹھ مقام منتقل کر دیا گیا ۔ پولیس کے مطابق زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔
اسسٹنٹ کمشنر شارد ہ نے اس حادثہ کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ دریا میں پانی کے ساتھ بہہ کر آنے والے ایک شہتیر کے ساتھ بوٹ کے ٹکرانے سے بوٹ ٹوٹ گئی اور ڈوب گئی۔
اس سنگین حادثہ کے بعد پولیس نے ،بوٹنگ کلب کو بند کر کے وہاں موجود عملہ کو حراست میں لیا ہے ۔
سیاحوں کے مطابق حادثہ بوٹ آپریٹر کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔
اسسٹنٹ کمشنر شاردہ نے بتایا کہ بوٹ پر 15 سال سے کم عمر افراد کو بٹھانا سختی سے منع تھا۔ بوٹ کلبن کے ملازموں نے کچھ پیسوں کے عوض نوعمر بچوں کو بھی بوٹ پر سوار کیا۔