ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کے تبادلے کی اہم وجہ سامنے آ گئی

25 Aug, 2023 | 11:50 PM

فرزانہ صدیقی: چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنانے کی اہم وجہ سامنے آ گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق ہمایوں دلاور نے یوکے میں ٹریننگ سے واپسی پر چیف جسٹس ہائی کورٹ کو خط لکھا، انہوں نے خط میں خود کو درپیش سیکورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔  ہمایوں دلاور کو یو کے میں ٹریننگ کے دوران بھی احتجاج اور تھریٹس کا سامنا تھا، ہمایوں دلاور کو سیکورٹی خدشات کے باعث ہائی کورٹ میں تعینات کر دیا گیا۔ ہائی کورٹ نے جج کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے یہ اقدام اٹھایا۔ 

 جج ہمایوں دلاور نے سترہ اگست کو رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ کو درخواست بھیجی تھی، جس میں انہوں نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کیس کے فیصلے کے بعد میرے خلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کی گئی۔ پوری دنیا سے مختلف افراد کی طرف سے تھریٹس موصول ہوئے۔ 

ہمایوں دلاور نے بتایا کہ انہوں نے کہا کہ تمام تر صورتحال کے پیش نظر درخواست ہے کہ میرا تبادلہ اسپیشل کورٹس یا پھر ہائیکورٹ میں کردیا جائے، میرے رشتہ داروں اور بچوں کو بھی مسلسل تھریٹس موصول ہو رہے ہیں ، میرے خلاف ایک سوشل میڈیا کے منظم گروہ کی جانب سے یہ مہم شروع کی گئی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنانے والے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ہمایوں دلاور کو ( او ایس ڈی ) بنا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں