سٹی42: گارڈن ٹاؤن میں اپنی ہی بندوق کی گولی چلنےپر سکیورٹی گارڈ دم توڑ گیا۔گولی چلنے کی سی سی ٹی وی کیمرہ نے منظر ریکارڈ کر لیا۔
پولیس کے مطابق 24 سالہ شمریز ولیم سافٹ ویئر ہاؤس کا سکیورٹی گارڈ تھا۔نوجوان کو رات ڈیوٹی کے دوران موبائل پر گیم کھیلتے ہوئے اسے نیند آئی ۔اور نیند کے عالم میں اس کی اپنی ہی بندوق کا ٹریگر دب گیا ۔ پولیس کا کہناہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آنے کے بعد ثابت ہواہے کہ نوجوان کی موت حادثاتی طور پر سینےمیں گولی لگنےسے ہوئی۔
فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سکیورٹی گارڈ نے اپنی گن ٹانگ کے سہارے ایسے کھڑی کر رکھی تھی کہ اس کا رخ اس کے اپنے سینے کی طرف تھا، نیند کے عالم میں اس کا اپنا ہاتھ بندوق کے ٹریگر سے ٹکرایا اور گولی چل گئی جو اس کے سینے میں لگی۔