عوام نے  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا

25 Aug, 2023 | 09:43 PM

نیرعالم : وزیرآباد کے علاقہ دھونکل میں عوام نے  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔ 

وزیرآباد کے علاقہ دھونکل میں عوام نے  بجلی کے بلوں میں اضافے کے خلاف مہم چلاتے ہوئے  بجلی کے بل نہ جمع کروانے کے اعلانات مساجد میں کروائے۔ 

بلوں سے پریشان اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ شدید مہنگائی ہے تنخواہیں کم اور بل زیادہ آ رہے ہیں۔ ارباب اختیار غریب عوام پر رحم کریں اور بجلی کے بلوں میں اضافہ واپس لیں۔ 

اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ چند روز میں نئے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ، کسی بھی قسم کی محکمانہ کاروائی کا سب مل کر سامنا کریں گے۔

مزیدخبریں