محمد عمران : چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے لیے آنے والی جے آئی ٹی کی ٹیم جیل سے واپس روانہ ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق جے آئی ٹی کی ٹیم نے لاہور میں سانحہ 9مئی کور کمانڈر ہاوس کے مقدمہ کے سلسلہ میں تفتیش کے لئے آئی تھی، ٹیم کی قیادت ڈی آئی جی عمران کشور کر رہے تھے، تحقیقاتی ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے تقریباً 3 گھنٹے تک جیل میں تفتیش کی ، تحقیقاتی ٹیم نے 9 مئی کو لاہور میں ہونے والے کور کمانڈر ہاوس کے مقدمے کے سلسلے میں انویسٹیگیشن کی۔
جے آئی ٹی کی ٹیم میں انسپکٹر سلیم، زاہد، شوکت، اشرف اور سب انسپکٹر راشد اور شہزاد شامل تھے۔