ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انوار الحق کاکڑ کی کوئٹہ آمد، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی کوئٹہ آمد، وزیرِ اعلیٰ ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا.

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم سے نگران وزیرِاعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی کی ملاقات ہوئی، وزیرِ اعلیٰ نے وزیرِاعظم کو بلوچستان کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دی. وزیرِ اعظم نے بلوچستان کے انتظامی امور، ترقیاتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ 

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی ترقی بلوچستان کی ترقی کے بغیر ممکن نہیں. بلوچستان نہ صرف قدرتی وسائل سے مالا مال ہے بلکہ اسکی اصل طاقت یہاں کی با صلاحیت افرادی قوت ہے. بلوچستان کی ترقی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے.