اسلام آباد ہائی کورٹ نے جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا دیا

25 Aug, 2023 | 08:36 PM

بابر شہزاد تُرک:  توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا دینے والے جج کا تبادلہ کردیا گیا۔

ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو او ایس ڈی بنا کر ان کی خدمات اسلام آباد ہائی کورٹ میں طلب کر لی گئیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کی جانب سے ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور کو اسلام آباد ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر ایڈیشنل رجسٹرار نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

معلوم ہوا ہے کہ یہ تبادلہ جج ہمایوں دلاور کی اپنی درخواست پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے انگلینڈ میں ٹرولنگ کے واقعات کے بعد اپنی اور اپنے اہل خانہ کی سکیورٹی کو خطرات کی نشاندہی کرتے ہوئے خود اپنا تبادلہ ہائی کورٹ میں کرنے کی درخواست کی تھی۔

مزیدخبریں