ویب ڈیسک: سابق وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کرنے پر نواز شریف کے سکیورٹی گارڈز آپے سے باہر ہوگئے۔
سابق وزیراعظم شہباز شریف کے حسن نواز کے دفتر پہنچنے پر صحافیوں کے سوال کرنے پر نواز شریف کے سکیورٹی گارڈز غصے میں آگئے۔ پرائیویٹ سکیورٹی گارڈز کی جانب سے صحافیوں کو دھکے دئے گئے، سکیورٹی گارڈز نے صحافیوں کو گالیاں دیں۔
نواز شریف کی حفاظت پر مامور ایک سکیورٹی گارڈ نے صحافیوں کیساتھ نازیبا الفاظ استعمال کئے۔ سکیورٹی گارڈ فرید نے صحافیوں کی جانب نامناسب اشارے کئے۔ سکیورٹی گارڈ فرید کی نجی چینل کے صحافی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ میں تمہارا منہ توڑ دونگا۔
سکیورٹی گارڈز کے نامناسب رویے پر صحافیوں کی جانب سے احتجاج کیا گیا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سکیورٹی گارڈز نے ن لیگ کے کارکنوں سے بھی تلخ کلامی کی۔ ن لیگ کے کارکنوں کے بیچ بچاو کروانے پر سکیورٹی گارڈز آپے سے باہر ہوگئے۔