اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں پر پابندی کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا

25 Aug, 2023 | 06:25 PM

Ansa Awais

(بابر شہزاد ترک) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں پر پابندی کا آفس میمورنڈم جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی جس پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں پر پابندی کا آفس میمورنڈم جاری کر دیا، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت کی روشنی میں تقرر و تبادلوں پر پابندی عائد ہے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کر دیا۔

مزیدخبریں